ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو مودی کا وجے منتر، کہا:موبائل پر لڑا جائے گا 2019کا الیکشن

بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو مودی کا وجے منتر، کہا:موبائل پر لڑا جائے گا 2019کا الیکشن

Sat, 01 Apr 2017 12:26:02    S.O. News Service

نئی دہلی،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی کی جیت سے پرجوش وزیراعظم نریندرمودی اب 2019کی حکمت عملی پر کام کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔یوپی اور گجرات کے بعد کئی دیگر ریاستوں کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بھی مودی نے جمعہ کو ملاقات کی اور 2019کے لیے وجے منتر دیا۔جمعہ کو جھارکھنڈ، اڑیسہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے صاف کہا کہ سیاست تبدیل ہو چکی ہے اور تمام کارکنوں اور ممبر ان کو اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2019کا الیکشن موبائل پر لڑا جائے گا۔مودی نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے صاف کہا کہ آج کے دور میں موبائل ملک کے نوجوانوں تک پہنچنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور اس کا استعمال کرکے اپنے کام کو نوجوانوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ مودی نے کہا کہ 2019کا الیکشن موبائل پر لڑا جائے گا اور ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔وزیر اعظم نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ سبھی ممبران پارلیمنٹ سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں، اپنے حلقے میں کئے جا رہے کاموں اور نئے اقدامات کو اجاگرکریں ، اس کے ساتھ ہی حکومت کی اسکیموں کو بھی لوگوں تک پہنچائیں۔اس ملاقات میں جھارکھنڈ، اڑیسہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ کے بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ شامل تھے۔ان میں سے زیادہ تر ریاست غیر بی جے پی کی حکمرانی والی ہے ، خاص طور پر اڑیسہ پر وزیر اعظم کی زیادہ توجہ ہے، حال میں اڑیسہ میں ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے اچھی کارکردی کا مظاہرہ کیا ہے ۔یوپی کے نتائج کے بعد وزیر اعظم مودی مختلف ریاستوں سے آنے والے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مسلسل ملاقات کر رہے ہیں۔ظاہر ہے کہ مشن 2019کے لیے مودی ممبران پارلیمنٹ کو کام پر ابھی سے لگانا چاہتے ہیں حالانکہ ابھی دو سال باقی ہے۔وزیر اعظم مودی یوپی، گجرات سمیت درجن بھر ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ سے اس سے پہلے ملاقات کر چکے ہیں۔


Share: